انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اذان سے پہلے نماز پڑھے تو نماز ادا ہوگی یا نہیں؟ نماز درست ہونے کے لئے ضروری ہے کہ اس کا مقررہ وقت آجائے، اذان کا مقصد وقت کی اطلاع دینا ہے؛ اگر اذان وقت شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہو اور وقت شروع ہونے کے بعد نماز ادا کرلی جائے تو نماز ادا ہوجائے گی؛ البتہ جن لوگوں پر جماعت میں شریک ہونا واجب ہے وہ جماعت میں شریک نہ ہونے کی وجہ سے گنہگار ہوں گے، جن لوگوں کا جماعت میں شریک ہونا واجب نہیں، جیسے: خواتین، مریض، مسافر، ان کے لئے مضائقہ نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۲۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)