انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کوئی خود ہی نبی نہیں بن سکتا کوئی انسان کتنا ہی بڑا ولی،قطب،اور بزرگ بن جائے لیکن وہ خود ہی نبی اوررسول نہیں بن سکتا جب تک کہ اللہ تعالی خود اس کو نبی نہ بنائے، نبوت ورسالت اللہ تعالی کی طرف سے ایک خاص عہدہ ہے جو وہ اپنے مخصوص بندوں کو عطا کردیتے ہیں، جیسا کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے: "اَللہُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہ"۔ (الانعام:۱۲۴) اس موقع کو تو خدا ہی خوب جانتا ہے جہاں جہاں اپنا پیغام بھیجتا ہے۔ (ترجمہ تھانویؒ) بہر حال یہ نبوت ورسالت کوئی ایسی چیز نہیں کہ اسے اپنی محنت اورکاوش سے حاصل کرے بلکہ اللہ تعالی جس کو نبی بنانا چاہتے ہیں تو اس کی فطرت ہی میں بہت ساری خوبیاں پیدا کردیتے ہیں پھر وہ بچپن ہی سے برائیوں سے فطرۃ نفرت کرتے ہیں؛ اس لیے ان سے کبھی گناہ کا صدور نہیں ہوتا ان کے قول وعمل میں کوئی ذاتی غرض نہیں ہوتی تھی۔ (حجۃ اللہ البالغۃ، باب حقیقۃ النبوۃ وخواصھا:۱/۱۸۰) "وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَىo إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى" (النجم:۳،۴) اور نہ آپ اپنی نفسانی خواہش سے باتیں بناتے ہیں، اُن کا اِرشاد نِری وحی ہے۔ (ترجمہ تھانویؒ)