انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مغرب کی تیسری رکعت میں شامل ہونے والا بقیہ نماز کس طرح پوری کرے؟ مغرب کی جماعت میں اگر کوئی تیسری رکعت میں شامل ہو تو بقیہ نماز اس طرح ادا کرے کہ پہلی رکعت میں ثناء اور سورہٴ فاتحہ اور کوئی سورة پڑھے، اور دو رکعت پوری کرکے قعدہ میں بیٹھ جائے اور صرف التحیات پڑھ کر اُٹھ جائے، دُوسری رکعت میں سورہٴ فاتحہ اور کوئی سورة پڑھ کر رکعت پوری کرے اور آخری قعدہ کرے، اس میں التحیات، دُرود شریف اور دُعا پڑھ کر سلام پھیر دے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۹۲، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۵۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ کتاب الفتاویٰ:۳/۲۹۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)