انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عید یا دیگر ماہ کا چاند دیکھ کر حضرت طلحہ بن عبیداللہ ؓ سے مروی ہے کہ جب آپ ﷺ چاند دیکھتے تو یہ دعاء پڑھتے۔ اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہُ عَلَیْنَا بِالیُمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَّامَۃِ وَالْاِسْلَامِ رَبِّی وَرَبُّکَ اللہُ (الدعاء،بِسندحسن:۲/۱۲۲۳) ترجمہ:اے اللہ اس چاند کو ہم پر خیر وبرکت،ایمان واسلام ،وسلامتی کا باعث بنا ،ہمارا تمہارا رب اللہ ہے۔ حدیر سلمیؓ کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ یہ دعاء پڑھتے تھے اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہْ عَلَیْنَا بِالْاَمَنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاَسْلَامِ وَاسَکِیْنَۃِ وَالْعَافِیَۃِ وَالرِّزْقِ الْحَسَنِ (فیض القدیر:/۱۳۶،بسند ضعیف) ترجمہ:اے اللہ اس چاند کو ہمارے اوپر امن ،ایمان ،سلامتی ،اسلام ،سکون،عافیت اور بہترین رزق کا ذریعہ بنا،(یعنی اس ماہ میں یہ چیزیں عطا فرما) عبداللہ بن مطرف ؓ کی روایت ہے کہ آپ ﷺ جب چانددیکھتے یہ دعاء پڑھتے ھِلَال خَیْر اَلْحَمْدُ اللہِ الَّذِیْ ذَھَبَ بِشَھْرِ کَذَا وَجَاءَ بِشَھْرٍ کَذَا اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ ھٰذا الشَّھْرِ وَنُوْرِہ، وَبَرْکَتِہِ، وَھُدَاہُ وَطَھُوْرِہِ وَمُعَافَاتِہِ (فیض القدیر:۱۳۷،بسند ضعیف،ابن سنی) ترجمہ:اے اللہ خیر کا چاند ہو،تعریف اس کی جو ایک ماہ گذار دیا اوردوسرا مہینہ لے آیا، اے اللہ اس ماہ کی بھلائی کا،نورکا،برکت کا،ہدایت کا،پاکی کا،عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب پہلا چاند دیکھتے تو یہ دعاء کرتے۔ رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللہُ آمَنْتُ بِالَّذِیْ اَبْداَلَکَ ثُمَّ یُعِیْدُکَ (ابن سنی:۵۹۸) ترجمہ: ہمارا تمہارا رب اللہ ہے،ایمان لایا اس اللہ پر جو تم کو شروع میں لایاپھردوبارہ لائے گا۔