انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جعفر اسحاق جعفر اسحاق مل کر قرامطہ پر حکومت کرنے لگے اورانہوں نے عنانِ حکومت اپنے ہاتھ میں لیتے ہی خلافت عباسیہ کی حکومت سے منحرف ہوکر عبیدیین کی خلافت کو تسلیم کیا اورعبیدی بادشاہ کا خطبہ اپنے مقبوضہ ممالک میں جاری کیا،اس کے بعد اُنہوں نے کوفہ پر حملہ کیا اورقابض ہوگئے،صمصام الدولہ بن بویہ نے ایک فوج قرامطہ کی سرکوبی کے لئے کوفہ کی جانب روانہ کی، قرامطہ نے اس فوج کو شکست دے کر بھگا دیا اور قادسیہ تک اُس کا تعاقب کیا،اس کے بعد جعفر اوراسحاق کے درمیان نااتفاقی پیداہوئی اورہر ایک اس کوشش میں مصروف ہوا کہ اپنے حریف کو مٹا کر تنہا بادشاہت کرے،اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ قرامطہ کے گروہ میں اضمحلال وکمزوری کے آثار نمایاں ہوگئے، آخر دوسرے قرامطہ سردار بھی اپنی بادشاہت قائم کرنے کی فکر میں مصروف ہوگئے اورنتیجہ یہ ہوا کہ اصغر بن ابوالحسن تغلبی بحرین پر اوربنی مکرم عمان پر قابض ہوگئے انہوں نے خلافتِ عباسیہ کی اطاعت قبول کرلی اور تغلبی خاندان نے ۳۷۵ تک بحرین سے قرامطہ کا نام ونشان مٹادیا۔