انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** نواب صاحب کی جماعتی فکر ترکِ تقلید کی فضا ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ آپ شیخ عبدالوہاب نجدی اور ان کے پیروؤں کے بھی سخت خلاف تھے، لفظ وہابی سے سخت نفرت تھی، انگریزوں کوبار بار یاد دلاتے کہ ہم وہابی نہیں ہیں اور وہابیوں سے ہمار کوئی تعلق نہیں ہے۔ (دیکھئے، ترجمان وہابیہ:۲۸) نجد کے شیخ محمدبن عبدالوہاب اور عرب کے وہابی امام احمد کے مقلد ہیں اور ہم غیرمقلد ہیں۔ وقت کی سیاسی فضا میں مسلمانوں میں آزادی پیدا کرنے کی ان خدمات کے باعث آپ کی انگریزی سرکار میں بہت قدر ومنزلت تھی، آپ کوایک لاکھ چوبیس ہزار روپیہ سالانہ وظیفہ ملتا تھا (الحطہ:۱۵۱) آپ کی صاحبزادی شمس الامراء کوبھی حکومت سے باون لاکھ کی جاگیر ملی تھی (دیکھئے:ماثرصدیقی:۱/۴۷، مولانا حسن علی) اِن مراعات کے ہوتے ہوئے ان کی وفاداری کسی پہلو سے بھی محل شبہ میں نہ تھی۔