انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مغرب میں قعدۂ اخیرہ کے بعد چوتھی رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا تو کیا سجدۂ سہو واجب ہوگا؟ امام مغرب کی نماز پڑھا رہا ہو ،اگر وہ تیسری رکعت کے بعد بجائے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہونے لگا، مگر مقتدی بیٹھے رہے اور امام بھی کھڑا ہونے کے قریب ہی تھا کہ فوراً بیٹھ گیاتو اس صورت میں اخیر میں سجدۂ سہو کرکے نماز ختم کردے، نماز صحیح ہوجائے گی ، اعادہ کی ضرورت نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۳۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۳۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)