انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جب نہ خطبہ کی کتاب ہو اور نہ زبانی یاد ہوتوکیا کرے اگرکسی مسجد میں خطبہ کی کتاب موجود نہ ہو اور نہ زبانی یاد ہو توبغیر خطبہ جمعہ کی نماز نہیں پڑھی جاوے؛ اس لیے کہ خطبہ جوفرض ہے وہ ایک دفعہ سُبْحَانَ اللہِ یا أَلْحَمْدُ لِلہِ یا اللہُ أَکْبَرْ کہنے سے بھی ادا ہوجاتا ہے اور صاحبین رحمہم اللہ کے نزدیک بقدر تین آیت یابقدر تشہد سے خطبہ ادا ہوجاتا ہے؛ پس اگرخطبہ معروفہ یاد نہ ہوتوقدرِ مذکور پراکتفاء کرکے جمعہ کی نماز ادا کی جائے اور جس جگہ جمعہ واجب ہے، یعنی شہر اور قصبہ اور قریہ کبیرہ میں جمعہ چھوڑا نہ جاوے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۸۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)