انوار اسلام |
س کتاب ک |
نشہ کرنے والے شخص کومؤذن رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ نشہ پینا فسق اور نشہ پینے والا فاسق ہے اور امام ومؤذن کونیک، دیندار اور متقی ہونا چاہئے، مؤذن مقرر کرنے کا مقصد مسجد کی خدمت ہے، ایسے شخص کومؤذن رکھنا مسجد اور مصلیانِ مسجد کے ساتھ حق تلفی اور زیادتی ہے؛ نیز اگرایسا شخص نشہ کی حالت میں اذان دے دے تواذان کودہرانا واجب ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۴۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۵/۴۴۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)