انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
صف میں رومال یا مصلّٰے رکھ کر جگہ خاص کرلینا کیسا ہے؟ اگر کوئی شخص آکر کسی جگہ بیٹھ گیا، پھر کوئی فوری ضرورت پیش آئی جس کو پورا کرتے ہی لوٹ کر آئےگا، مثلاً تھوکنا، ناک صاف کرنا، وضو کرنا وغیرہ اور جاتے وقت اپنی جگہ کپڑا رکھ کر چلا گیا تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں اور دوسرے شحص کو اس کی جگہ بیٹھنا بھی مناسب نہیں ہے اور اگر کوئی شروع ہی سے کپڑا رکھ دے اور اپنے کاروبار میں مشغول رہے اور نماز کے وقت آکر اپنی جگہ پر قبضہ جمائے یہ غیر مستحسن ہے، ایسی حالت میں دوسرے شخص کو اگر تنگی کی وجہ سے جگہ میسر نہ آئے تو اس کے کپڑے کو ہٹاکر بیٹھنا درست ہے، مگر ہاتھ سے نہ ہٹائے ورنہ کپڑا اس کی ضمان میں داخل ہوجائے، اگر تنگی نہ ہو بلکہ وسعت ہو تو دوسری جگہ بیٹھ جائے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۲۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)