انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مریض مرد یا عورت کی نماز بحالت نجاست صحیح ہوگی یا نہیں؟ بیمار جو بستر پر ہو چلنے پھرنے سے معذور ہو اس کا جسم اور کپڑے پاک نہ رہتے ہوں اور ہر نماز کے لئے پاکی حاصل کرنا مشکل ہو اور نہ کوئی استنجاء کرانے والا ہو ، بہر حال جسم اور کپڑے اور بستر پاک کرنے کی صورت نہ ہو تو ایسی بیماری کی حالت میں بھی نماز ادا کرے چھوڑے نہیں، انشاء اللہ نماز ادا ہوجائے گی، اسی طرح اگر ایسا شخص ہے کہ جس کے لئے ستر دیکھنا جائز ہو موجود نہیں ہے اور خود استنجاء کرنے سے بالکل عاجز ہے تو ایسے وقت استنجاء ساقط ہوجاتا ہے، اسی حالت میں نماز پڑھے ، قضاء نہ کرے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۵۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)