انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سورۂ فاتحہ مالک یوم الدین تک پڑھ کر دوبارہ پڑھے تو کیا حکم ہے؟ سورۂ فاتحہ کی ایک آیت بھی چھوٹ جائے تو سجدۂ سہو واجب ہوجاتا ہے، اور سورۂ فاتحہ کی تکرار سے یا آدھی سے زیادہ پڑھ کر پھر اعادہ کرنے سے بھی سجدۂ سہو واجب ہے، مالک یوم الدین تک پڑھ کر سہواً دوبارہ اعادہ کرنے سے سجدۂ سہو واجب نہیں، یہ حکم ان رکعتوں کا ہے جس میں سورۂ فاتحہ واجب ہے، ہاں جن رکعت میں فاتحہ واجب نہیں ہے ان کا یہ حکم نہیں ہے۔ مغرب کی تیسری رکعت اور چار رکعت والی فرض نمازوں کی آحری دو رکعت میں سورۂ فاتحہ واجب نہیں ہے، ان رکعتوں میں سورۂ فاتحہ مکرر پڑھنے سے سجدۂ سہو لازم نہیں ہوتا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۹۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)