انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا نماز تراویح کی قضاء پڑھنا ہوگا؟ اگر کوئی شخص عشاء اور تراویح کسی وجہ سے رات دیر تک ادا نہ کرسکا تو چونکہ صبح صادق سے پہلے تک عشاء کا وقت رہتا ہے اس کے اندر اندر عشاء اور تراویح ادا کرلے، اس وقت کے اندر پڑھنے سے عشاء اور تراویح ادا ہوں گے قضاء نہیں، ہاں اگر اس وقت کے اندر عشاء اور تراویح نہ پڑھ سکا تو دونوں قضاء ہوں گے لیکن صرف عشاء کی قضاء پڑھے، تراویح کی قضاء نہیں پڑھ سکتا۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۶۶، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۸۶،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۷۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۴۰۴،کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)