انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
رؤیتِ ہلال کا اعتبار کس طرح ہوتا ہے؟ عید کے چاند کی میں یوم الشک میں مطلع صاف ہونے کے وقت دو عادل گواہوں کی شہادت ضروری ہے، خبرِ محض کافی نہیں، نہ ریڈیوں کی ، نہ تار کی، نہ ٹیلیفون کی، اس طرح ان ذرائع سے جو شہادت ہے وہ بھی کافی نہیں، البتہ اگر رؤیتِ ہلال کمیٹی یاقاضی شرعی باقاعدہ شہادتِ شرعیہ حاصل کرکے اعلان کرے یا کرائے کہ شرعی شہادت سے چاند کا ثبوت ہوگیا ہے، یا اس لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ آج فلاں روز عید ہے، تو یہ اعلان شرعاً معتبر ہوگا، گواہوں کے لئے شرط یکساں ہے، خواہ دو سو میل کے فاصلہ سے آکر گواہی دیں یا زیادہ سے، اگر کسی جگہ معتبر گواہوں کی گواہی قبول کی گئی اور وہاں کے ذمہ دار نے ایک تحریر دو معتبر آدمیوں کے ذریعہ بھیجی تو وہ معتبر ہوگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۳۷۴،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)