انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** شرعی مسائل پاکی کا بیان پاکی کاحکم قرآن وحدیث میں پاکی کا حکم اللہ تعالی نے فرمایا:اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابیْنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ۔ (البقرۃ:۲۲۲) ترجمہ:بے شک اللہ تعالی توبہ کرنے والوں اور پاکیزہ رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:الطَّھُوْرُ شَطْرُالْاِیْمَان۔ ترجمہ:پاکی آدھا ایمان ہے۔ حوالہ (مسلم، كِتَاب الطَّهَارَةِ،بَاب فَضْلِ الْوُضُوءِ،حدیث نمبر:۳۲۸، شاملہ، موقع الإسلام) بند پاکی ہی عبادتوں کی بنیاد ہے، لہٰذا نماز بغیر پاکی کے صحیح نہیں ہوتی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت کی کنجی نماز ہے اور نماز کی کنجی پاکی ہے۔حوالہ مِفْتَاحُ الْجَنَّةِ الصَّلَاةُ وَمِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ۔(ترمذي بَاب مَا جَاءَ أَنَّ مِفْتَاحَ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ۴) بند طہارت کے لغوی معنی: طہارت کےمعنی پاکی (صفائی و ستھرائی) کے آتے ہیں۔ شرعی اعتبار سے پاکی کی دوقسمیں ہیں: (۱)حدث(وضو یا غسل کی حاجت) سے پاکی ، اسے طہارت حکمیہ کہاجاتا ہے (۲)نجاست سے پاکی، اسے طہارت حقیقی کہا جاتا ہے۔حوالہ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ۔ (المدثر:۴) بند حدث سے پاکی کیسے حاصل کی جاتی ہے حدث سے پاکی وضویا غسل سے حاصل ہوتی ہے۔حوالہ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ۔ (المائدۃ:۶) مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ۔(ترمذی، كِتَاب الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِﷺ ،بَاب مَاجَاءَ أَنَّ مِفْتَاحَ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ،حدیث نمبر:۳، شاملہ، موقع الإسلام) بند یا تیمم سے جبکہ پانی کا استعمال کرنا مشکل ہو (المائدۃ:۶) نجاست سے پاکی کیسے حاصل ہوتی ہے نجاست سے پاکی کے ذرائع خالص پانی، یا پاک مٹی یاپتھر یا دباغت کے ذریعے نجاست کو ختم کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔حوالہ وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنَ الْغَائِطِ أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ مِنْهُ (الفرقان:۴۸) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا وَطِئَ أَحَدُكُمْ بِنَعْلِهِ الْأَذَى فَإِنَّ التُّرَابَ لَهُ طَهُورٌ(ابوداود، بَاب فِي الْأَذَى يُصِيبُ النَّعْلَ:۳۲۸) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا دُبِغَ الْإِهَابُ فَقَدْ طَهُرَ (مسلم، بَاب طَهَارَةِ جُلُودِ الْمَيْتَةِ بِالدِّبَاغِ ۵۴۷) بند