انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** گناہوں کی معافی حضرت ابان محاربی جو وفد ابی القیس میں تھے ان سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو یہ دعاء صبح پڑھے گا اس کے شام تک کے گناہ اور جو شام کو پڑھے گا اس کے صبح تک کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّیْ اللہُ لَا اُشْرِکْ بِہِ شَیْا اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ (کنز العمال:۲/۱۶۳،ابن سنی:۵۶،بسند ضعیف) ترجمہ: تعریف ہے اللہ کے لئے جو میرا رب ہے،اللہ نہیں میں شریک کرتا ہوں اس کے ساتھ کسی کو،گواہی دیتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے۔