انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
رکعت کے چھوٹ جانے کے خوف سے صف سے دور رہ کر ہی تکبیر ِتحریمہ کہے تو کیا ایسی نماز درست ہوجائےگی؟ امام رکوع میں ہو، اب اگر بعد میں آنےوالا شخص صف تک پہنچ کر نماز شروع کرتا ہے تو امام کو رکوع میں نہیں پاسکتا اور رکعت فوت ہوجاتی ہے تو ایسی صورت میں صف میں جگہ ہونے کے باوجود صف سے دور الگ کھڑے رہنا مکروہ ہے، صف تک پہنچ کر نماز شروع کرے، چاہے رکعت فوت ہوجائے، اس لئے کہ فضیلت حاصل کرنے کی بہ نسبت مکروہ سے بچنا اولیٰ ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۳۴، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)