انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۹)المصنف لابن ابی شیبہؒ (۲۳۵ھ) پورا نام الکتاب المصنف فی الاحادیث والآثار ہے، مؤلف امام حافظ ابوبکر عبداللہ بن محمدبن ابراہیم بن عثمان ابوشیبہ ہیں، مولانا ابوالوفاء، افغانی رئیس مجلس علمی بدائرۃ المعارف العثمانیہ کے تحقیقی کام کے ساتھ تیسری جلد تک چھپ چکی ہے، تیسری جلد کتاب الجنائز پر مکمل ہوئی اور سنہ ۱۳۳۸ھ میں چھپی..... پھر یہ سلسلہ رُک گیا اب نئے سرے سے حضرت مولانا حبیب الرحمن اعظمی کے تحقیقی حاشیہ کے ساتھ کاملاً چھپ رہی ہے، اس کا اہتمام فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ صاحب خلیفہ مجاز حضرت الشیخ مولانا محمدزکریا صاحب محدث سہانپوری کررہے ہیں، بحمدللہ اب یہ چھپ چکی ہے اور دیگر علماء نے بھی اس پر تحقیقی کام کیا ہے، جس میں شیخ عوامہ کا کام سب سے فائق ہے۔