انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں سجدۂ تلاوت فوراً کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ نماز میں آیتِ سجدہ کی تلاوت کے بعد تین آیات تک تأخیر کرنا بھی جائز نہیں ہے، ایک قول کے مطابق تین آیات تک بھی جواز ہے، اس سے زیادہ جائز نہیں، قول اول راجح اور احتیاط والا ہے، البتہ آخر سورت میں بالاتفاق چار آیات تک تاخیر کی بھی گنجائش ہے، خواہ آیتِ سجدہ پر سجدہ کرکے بقیہ سورۃ پوری کرکے رکوع کرکے یا آیتِ سجدہ نہ کرے بلکہ سورۃ پوری کرنے کے بعد رکوع کرے، اگر درمیانِ سورۃ میں آیتِ سجدہ کے بعد عمداً تین آیتیں پڑھ لیں تو نماز کا لوٹانا واجب ہے، اگر سہواً اتنی تاخیر ہوگئی تو نماز ہی میں اس کی قضاء کرے اور آخر میں سجدۂ سہو بھی کرے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۵۶، زکریا بکڈپو، دیوبند)