انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** شب آخر میں دعاء واستغفار حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ہمارا رب ہر رات جب کہ ایک تہائی رات باقی رہ جاتی ہے تو آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہےاورفرماتا ہے کہ کون ہے جو مجھ سے دعاء کرے میں اس کی دعاء قبول کروں، کون ہے جو مجھ سے مانگے میں اسے دوں، کون ہے جو مجھ سے گناہوں کی معافی چاہے میں اسے معاف کروں، مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ ہر رات جب ایک ہتائی رات گزرجاتی ہے تو اللہ تعالی کہتے ہیں، میں بادشاہ ہوں میں بادشاہ ہوں کون ہے جو مجھ سے دعاء کرے کہ میں اس کی دعاء قبول کروں ،کون ہے جو مجھ سے کوئی سوال کرے، میں اسے دوں، کون ہے جو مجھ سے مغفرت چاہے میں اس کی مغفرت کروں،اسی طرح سلسلہ چلتا رہتا ہے یہاں تک کہ صبح ہوجاتی ہے۔ (بخاری شریف:۱/۱۵۳)