انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مصعب سے کوفی عربوں کی امداد کوفیوں کو شکست دینے کے بعد مختار نے اشراف کوفہ پر سختی شروع کردی اس لئے یہ لوگ کوفہ چھوڑ چھوڑ کر مصعب کے پاس بصرہ چلے گئے اوران سے درخواست کی کہ آپ اس کذاب کے مقابلہ میں کیوں نہیں نکلتے اس نے ہمارے اشراف کو قتل کیا، ہمارے گھروں کو ڈھایا، ہماری جماعت کا شیرازہ بکھیرا، عجمیوں کو ہمارے سر چڑھایا، ہمارا مال و متاع ان کے لئے مباح کردیا، آپ اس کے مقابلہ میں نکلئے ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور کوفہ کے کل عرب آپ کا ساتھ دیں گے ۔