انوار اسلام |
س کتاب ک |
خطبہ جمعہ کے وقت نفل نماز نہیں پڑھی جاسکتی تحیۃ المسجد کے سوا اور کوئی سنت یانفل خطبہ کے درمیان نہیں پڑھی جاسکتی اس پرتمام فقہاء کا اتفاق ہے؛ البتہ تحیۃ المسجد کے بارے میں اختلاف ہے، بعض فقہاء کے نزدیک خطبہ کے درمیان تحیۃ المسجد پڑھی جاسکتی ہے، امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک تحیۃ المسجد بھی مکروہ ہے؛ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ کے درمیان کسی بھی کام سے منع فرمادیا، جس سے خطبہ سننے میں حرج ہو؛ البتہ صاحب ترتیب کے لیے فائتہ نماز اس سے مستثنیٰ ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۵۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۲۷۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ عثمانی:۱/۵۵۷، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۴۰۷، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)