انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت مابور نام ونسب مابور نام اور خصی عرف تھا، حضرت ماریہ رضی اللہ عنہا کے چچازاد یاماموں زاد بھائی تھے اور ان ہی کے ساتھ مقوقس شاہ مصر نے انھیں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفۃ بھیجا تھا۔ (اصابہ:۳/۴۳۴) اسلام حضرت ماریہ رضی اللہ عنہ اور ان کی بہن حضرت سیرین رضی اللہ عنہ نے توشروع ہی میں اسلام قبول کرلیا تھا؛ لیکن مابونے کچھ دنوں کے بعد اسلام قبول کیا(اصابہ، ذکرماریہ رضی اللہ عنہا، جلد:۴) حضرت ماریہ رضی اللہ عنہا سے وہ بہت زیادہ مانوس تھے اور ان کی کافی خدمت کیا کرتے تھے، ان کولکڑی اور پانی وغیرہ کی ضرورت ہوتی تواکثر یہی مہیا کیا کرتے تھے۔ (اصابہ، ذکرماریہ رضی اللہ عنہا، جلد:۴)