انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** یوسف بن عبدالرحمن فہری چونکہ ملک اندلس کو مرکز خلافت سے آج کل کوئی خصوصی تعلق نہ رہا تھا نیز یہاں ہر قوم اور ہر قبیلے کے مسلمان آباد تھے،اس لیے چند ہی روز کے بعد اندلس میں کشمکش اور ہلچل سی پیدا ہونے لگی یوسف بن عبدالرحمن نےضمیل بن حاتم کو جو سب سے زیادہ طاقتور شخص تھااور یوسف کے انتخاب پر دل ہی دل میں کبیدہ خاطر معلوم ہوتا تھا ،صوبہ طلیطلہ کا حاکم بنادیا ،عیسائیوں نے صوبہ اربونیہ کے حاکم عبدالرحمن بن علقمہ کو بغاوت پر ابھاردیا مگر عبدالرحمن بن علقمہ قبل اس کے کہ مخالفت کے لیے نکلے قتل کردیاگیا ،اس کے بعد دوسرے صوبہ دار ابن الولید کو عیسائیوں نے ابھارا اور ایک بڑی تعداد عیاسئیوں کی اس جھنڈے کے نیچے جمع ہوگئی چنانچہ اس شہر اشبیلیہ کو فتح کرکے قرطبہ کارخ کیا امیر یوسف نے مقابلہ کرکے اس کو شکست دی اور گرفتار کرکے قتل کرڈالا اس کے بعد ایک اور سردار عمر بن عمرو نے علم بغاوت بلند کیا وہ بھی ناکام رہا۔