انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت جندب بجلیؓ ۱۔اللہ سے ڈرو اورقرآن پڑھو ؛کیونکہ قرآن اندھیری رات کا نور ہے اورچاہے دن میں مشقت اورفاقہ ہو لیکن قرآن پڑھنے سے دن میں رونق آجاتی ہے۔ ۲۔جب کوئی مصیبت تمہارے مال اورتمہارے جسم میں سے کسی ایک پر آنے لگے تو کوشش کرو کہ مال کا نقصان ہوجائے اور جان کانہ ہو اورجب مصیبت تمہاری جان اور تمہارے دین میں سے کسی ایک پر آنے لگے تو کوشش کرو کہ جان کا نقصان ہو جائے لیکن دین کا نہ ہو۔ ۳۔اصل ناکام اورنامراد وہ ہے جو اپنے دین میں ناکام ونامراد ہو اورحقیقت میں ہلاک ہونے والا وہ ہے جس کا دین برباد ہوجائے۔ ۴۔جنت میں جانے کے بعد کوئی فقروفاقہ نہیں ہوگا اور جہنم میں جانے کے بعد غنا اورمالداری کی کوئی صورت باقی نہیں رہے گی؛کیونکہ جہنم کا قیدی کبھی چھوٹ نہیں سکے گا اوراس کا زخمی کبھی ٹھیک نہیں ہوگا اورنہ اس کی آگ کبھی بجھے گی اور اگر کسی مسلمان نے کسی مسلمان کا مٹھی بھر خون بہایا ہوگا تو یہ اس کے لئے جنت میں جانے سے رکاوٹ بن جائے گا اورجب بھی جنت کے کسی دروازے سے داخل ہونا چاہے گا تو وہاں سے خون دھکے دیتا ہوا ملے گا۔ ۵۔جان لوکہ آدمی کو مرنے کے بعد جب دفن کردیا جاتا ہے تو سب سے پہلے اس کا پیٹ سڑتا ہے اور اس میں سے بدبو آنے لگتی لہذا اس بدبو کے ساتھ حرام روزی سے گندگی کا اضافہ نہ کرو اوراپنے مسلمان بھائیوں کے مال کے بارے میں اللہ سے ڈرو اورخون بہانے سے بچو۔ (مذکورہ اقوال کے لئے دیکھئے:کنزالعمال:۸/۲۲۲)