انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دولت مرینیہ (مراکش) خاندان مرینیہ سنہ۵۹۱ھ سے مراکش کے پہاڑی علاقہ پرخود مختارانہ قابض ومتصرف تھا، سنہ۶۲۷ھ میں انہوں نے موحدین کے دارالسلطنت پرقبضہ کرکے تمام مراکش پراپنی حکومت قائم کرلی اور سنہ۷۹۶ھ میں اس خاندان کواسی خاندان کے ایک شعبہ نے برباد کردیا اور خود اس کا قائم مقام ہوگیا، اس کے بعد اس ملک میں مسلمانوں کی دوچھوٹی چھوٹی رقیب حکومتیں قائم ہوئیں جن کا شغل آپس میں ہنگامہ کابازار گرم رکھنا ہوا۔ یہاں تک ممالکِ مغربیہ کی صرف ان سلطنتوں کی فہرست بیان ہوئی ہے جوخلافتِ عباسیہ کی ہم عصر یعنی سنہ۹۰۰ھ سے پہلے تھیں، خلافتِ عباسیہ کے ختم وخلافتِ عثمانیہ کے شروع ہونے کے بعد ممالکِ اسلامیہ کی جوحالت ہوئی یاجوکثیرالتعداد نئی سلطنتیں دنیا کے ہرحصہ میں قائم ہوئیں، ان کا ذکر اس فصل میں نہیں کیا جائے گا؛ کیونکہ وہ خلافتِ عباسیہ کے معاصر تھیں، ان کے بعد خلافتِ عثمانیہ اور اس کی معاصر تمام اسلامی سلطنتوں کا حال بیان کیا جائے گا؛ چونکہ خلافتِ عثاس سال یعنی سنہ۱۳۴۲ھ تک قائم رہی ہے؛ لہٰذا خلافتِ عثمانیہ اور اس کی معاصر سلطنتوں کا حال لکھ لینے کے بعد تاریخ اسلام مکمل ہوجائے گی، اس فصل میں جن حکومتوں کی فہرست بیان ہورہی ہے، ان میں سے بعض ایسی بھی ہیں کہ ان کا تذکرہ صرف اسی قدر کافی ہے جواس فہرست میں بیان ہوا؛ لیکن اکثر ایسی ہیں کہ ان کی تفصیلی تاریخ بیان ہونی چاہیے؛ اگرچہ وہ تفصیل بھی خلاصہ اور نہایت مختصر؛ مگرمکمل خلاصہ ہوگا، انہیں حکومتوں کے حالات کا مجموعہ تاریخ اسلام کی تیسری جلد ہوگی، اس فصل میں ممالکِ مشرقیہ کی بعض سلطنتوں کی طرف ابھی اور اشارہ کرنا باقی ہے، مثلاً: