انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اشراق کا وقت، طریقہ اور اس کی فضیلت کیا ہے؟ طلوعِ آفتاب کے بعد جو نفل پڑھی جاتی ہے اسے نمازِ اشراق کہتے ہیں، یہ نماز سورج کے اچھی طرح طلوع ہونے اور وقت مکروہ کے گذر جانے کے ادا کرنا چاہئے،اہلِ علم کا خیال ہے کہ طلوعِ آفتاب کے آغاز سے پندرہ بیس منٹ کے اندر وقت مکروہ ختم ہوجاتا ہے۔ اس نماز کا طریقہ وہی ہے جو عام نفل نماز وں کاہے، حضرت معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ کی روایت میں دو رکعت اور حضرت ابوالدرداءؓ اور حضرت ابوذرؓکی راویت میں چار رکعت کا ذکر ہے، ان کی روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:جو شخص دن کی ابتداء میں یہ نماز پڑھ لے میں دن کی آخر تک اس کے لئے کفایت کروں گا ، اور حضرت معاذؓ کی حدیث میں ہے کہ اگر اس کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہو ں تو اللہ تعالیٰ انہیں معاف فرمادیں گے، اس سے اس نماز کی اہمیت اور فضائل و فوائد کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۵۹،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)