انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** وہ چیزیں جو نماز میں مکروہ نہیں ہیں مندرجہ ذيل چیزیں نماز میں مکروہ نہیں ہیں۔ (۱) بغیر چہرے کو پھیرے ہوئے آنکھ سےادھر ادھرديكھنا۔حوالہ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْحَظُ فِي الصَّلَاةِ يَمِينًا وَشِمَالًا وَلَا يَلْوِي عُنُقَهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ(ترمذي بَاب مَا ذُكِرَ فِي الِالْتِفَاتِ فِي الصَّلَاةِ ۵۳۶) بند (۲) قرآن کے سامنے نماز پڑھنا۔حوالہ ولا بأس أن يصلي وبين يديه مصحف معلق أو سيف معلق لأنهما لايعبدان. (الفقه الاسلامي وادلته المطلب الرابع ـ ما تحرم الصلاة فيه ۱۵۷/۲) بند (۳) بیٹھ کر بات کرنے والے آدمی کے پیٹھ پیچھے نماز پڑھنا۔حوالہ عن نافع ، « أن ابن عمر ، كان يجلس الرجل ؛ يصلي إليه يستتر به » (الاوسط لابن المنذر ذكر الاستتار بالإبل في الصلاة۲۳۸۲) بند (۴) قندیل یا چراغ کے سامنے نماز پڑھنا۔حوالہ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ (ابوداود بَاب فِي لُبْسِ الشُّهْرَةِ: ۳۵۱۲)مذکورہ حدیث کی وجہ سے ایسی آگ کے سامنے نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا گیا جو بھڑکائی گئی ہو اس لیے کہ مجوسی اس کی عبادت کرتے ہیں اور اس میں ان سے مشابہت ہوگی،لیکن قندیل یا چراغ کی آگ بھڑکائی ہوئی نہیں ہوتی،اس لیے مشابہت نہیں پائی جاتی لہذا مکروہ نہ رہی۔ ولا تكره الصلاة إلى قنديل أو سراج أو شمع إذ ليس فيه تشبه بالمجوس؛ لأنهم لا يعبدون إلا ناراً متوقداً۔(المحیط البرہانی:۹/۱۳۳) بند (۵) نفل کی دونوں رکعتوں میں سورہ کو مکرر پڑھنا۔حوالہ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ(المزمل: ۲۰) عن أَبي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اخْرُجْ فَنَادِ فِي الْمَدِينَةِ أَنَّهُ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِقُرْآنٍ وَلَوْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَمَا زَادَ (ابوداود بَاب مَنْ تَرَكَ الْقِرَاءَةَ فِي صَلَاتِهِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ: ۶۹۶) عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ أُمِرْنَا أَنْ نَقْرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَمَا تَيَسَّرَ (ابوداود بَاب مَنْ تَرَكَ الْقِرَاءَةَ فِي صَلَاتِهِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ: ۶۹۵) مذکورہ نصوص میں ضمِ سورۃ کے سلسلے میں مطلق کسی بھی سورۃ کے پڑھنے کا حکم ہے؛ خواہ ہررکعت میں الگ الگ سورۃ پڑھی جائے یا ہررکعت میں ايك ہی سورۃ، اس لیے نفل کی دونوں رکعتوں میں کسی سورۃ کومکرر کرنا مکروہ نہیں ہے، بند (۶)نماز کے دوران اس گھاس یا مٹی کو جو تکلیف دہ ہو یا اس کو نماز سے غافل کردے ہٹانا۔حوالہ عن مُعَيْقِيب أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الرَّجُلِ يُسَوِّي التُّرَابَ حَيْثُ يَسْجُدُ قَالَ إِنْ كُنْتَ فَاعِلًا فَوَاحِدَةً(بخاري بَاب مَسْحِ الْحَصَا فِي الصَّلَاةِ ۱۱۳۱) بند (۷)سانپ یا بچھو کا مارڈالنا، جب کہ ان کے تكلیف دینے کا اندیشہ ہو۔حوالہ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ الْأَسْوَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ الْحَيَّةُ وَالْعَقْرَبُ (ترمذي بَاب مَا جَاءَ فِي قَتْلِ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ فِي الصَّلَاةِ ۳۵۵) بند (۸) رکوع یا سجدہ میں اپنے کپڑوں کو جھاڑ لینا، تاکہ کپڑے جسم سے چپک نہ جائیں اور اعضاء کے ظہور سے محفوظ رہا جاسکے۔حوالہ عَنْ إبْرَاهِيمَ ؛ أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يُحْدِثَ الرَّجُلُ فِي الصَّلاَة شَيْئًا حَتَّى زَرَّ الْقَمِيصِ . قَالَ :وَكَانَ إبْرَاهِيمُ لاَ يَرَى بَأْسًا إذَا اسْتَرْخَى إزَارُهُ فِي الصَّلاَة أَنْ يَرْفَعَهُ (مصنف ابن ابي شيبة فِي الرَّجُل يسترخي إزَارُهُ فِي الصَّلاَة. ۵۱۹/۲) بند (۹) ایسے بستر پر سجدہ کرنا، جس میں جاندار کی تصویر ہو، جب کہ وہ ان تصویروں پر سجدہ نہ کرتا ہو۔حوالہ عَنْ سُفْيَانَ ، قَالَ :أَخْبَرَنَا مَنْ رَأَى إبْرَاهِيمَ وَالْحَسَنَ يُصَلِّيَانِ عَلَى بِسَاطٍ فِيهِ تَصَاوِيرُ.(مصنف ابن ابي شيبة في الصلاة عَلَى الطَّنَافِسِ وَالْبُسُطِ ۴۰۱/۱) بند (۱۰) لٹکی ہوئی تلوار کے سامنے نماز پڑھنا۔حوالہ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْكُزُ وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ يَغْرِزُ الْعَنَزَةَ وَيُصَلِّي إِلَيْهَا(مسلم، بَاب سُتْرَةِ الْمُصَلِّي۷۷۴) ولا بأس أن يصلي وبين يديه مصحف معلق أو سيف معلق لأنهما لايعبدان. (الفقه الاسلامي وادلته المطلب الرابع ـ ما تحرم الصلاة فيه ۱۵۷/۲) بند