انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
وضو کے بعد سورۂ قدر اور کلمۂ شہادت پڑھنے كا كيا حكم ہے؟ احادیث میں اس بات کی فضیلت بیان کی گئی ہے کہ پوری طرح وضو کرنے کے بعد أَشْهَدُ أَنْ لاَإِلَهَ إِلاَّاللَّهُ وَحْدَهُ لاَشَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ پڑھا جائے۔ فقہاء رحمہمااللہ نے لکھا ہے کہ کھڑے ہوکر اور قبلہ کی طرف رُخ کرکے پڑھے اور بعض حضرات نے اس کوبھی مستحب قرار دیا ہے کہ اس موقع پرآسمان کی طرف دیکھتے ہوئے شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا جائے؛ علامہ حصکفی رحمۃ اللہ علیہ نے اس موقع سے سورۂ قدر کی تلاوت کا بھی ذکر کیا ہے اور علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ نے اس سلسلہ میں فقیہ ابواللیث رحمۃ اللہ علیہ کی ذکر کی ہوئی حدیثوں کا حوالہ دیا ہے، ان سب کوملا کرواضح ہواکہ وضو کے بعد قبلہ رُخ ہوکر کھڑا ہو، آسمان کی طرف نگاہ کرے، انگشت شہادت اُٹھائے اور کلمۂ شہادت پڑھے اور وضو کے افعال سے فارغ ہونے کے بعد سورۂ قدر کی تلاوت بھی کرلے، واللہ اعلم۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۵۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۵/۵۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)