انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جب کعبہ شریف دیکھے حذیفہ بن اسیدؓ فرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ جب کعبہ شریف کو دیکھتے تو یہ دعاء پڑھتے: اَللّٰھُمَّ زِدْبَیْتَکَ ھٰذا تَشْرِیْفاً وَتَعْظِیْماً وَتَکْرِیْماً وَبِرَّاًوَمَھَابَۃً وَزِدْ مَنْ شَرَّفَہُ وَعَظَّمَہُ مِمَّنْ حَجَّہُ وَاَعْتَمَرہُ تَعْظِیْماً وَتَشْرِیْفاً وَبِرّاًوَمَھَابَۃً (الدعاء:۱۱۹۸،بیہقی:۵/۷۳۵) امام شافعی ؒ نے جریج کے واسطے سے اللھم زد ھذا البیت نقل کیا ہے۔ (الفتوحات :۲/۳۷۰) ترجمہ:اے اللہ اپنے اس گھر کی شرافت ،تعظیم وتکریم اوربھلائی اورہیبت میں خوب زیادتی فرما اورجو اس کی زیارت کرے خواہ حج کرنے والا یا عمرہ کرنے والا ہو،اس کی عظمت شرافت نیکی اور ہیبت میں زیادتی فرما۔ جیسے ہی حرم میں داخل ہونے کے بعد کعبہ پر نظر پڑے اسی وقت ہاتھ اٹھا کر انکساری وعجز کے ساتھ ان دعاؤں کو مانگے اوردین دنیا کی جو دعاء ذہن میں آئے اسے خوب الحاح کے ساتھ مانگے کہ یہ قبولیت کا وقت ہے۔ (ہدایۃ:۲/۷۵۱) ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ نے دیدار کعبہ کے وقت یہ دعاء بھی ذکر کیا ہے۔ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ الخ کے بعد اسے پڑھے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ کَثِیراً کَمَا ھُوَا اَھْلُہُ وَکَمَا یَنْبَغِیْ لِکَرَمِ وَجْھِہِ وَعِزِّ جَلَالِہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بَلَّغْنِیْ بَیْتَہُ وَزَانِیْ لِذَلِکَ اَھْلاً وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ دَعَوْتَ اِلٰی حَجِّ بَیْتِکَ وَقَدْ جِئْنَاکَ لِذٰلِکَ اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّی وَاعْفُ عَنِّی وَاَصْلِحْ لِیْ شَأنِی کُلَّہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ (ہدایۃ السالک:۲/۷۵۰) ترجمہ:اس خدا کی تعریف جو تمام عالم کا پروردگار ہے خوب تعریف جس کا وہ اہل ہے،جو اس کی بزرگی ذات اورجلالت شان کے مناسب ہے،اس خدا کی تعریف جس نے ہمیں اپنے گھر پہنچایا اوراس کا لائق سمجھا،ہرحال میں اللہ کی تعریف،اے اللہ،آپ نے ہمیں بلایا ہے،اپنے گھر کے حج کے لئے میں اسی لئے تیرے پاس آیا ہوں، اے اللہ مجھے قبول فرما اورمجھے معاف فرما اورمیرے حال کو درست فرما نہیں کوئی معبود سوائے آپ کے۔