انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۱)حضرت ابوذرغفاری ؓ (۳۲ھ) سابقین اوّلین میں سے ہیں، آپؓ سے حضرت انس بن مالکؓ، زید بن وہبؓ، جبیربن نضیرؓ، احنف بن قیسؓ اور قدمائے تابعین میں سے ایک کثیرتعداد نے روایات لی ہیں، حافظ ذہبیؒ لکھتے ہیں "وکان یوازی ابن مسعود فی العلم" علم میں حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے برابر اُترتے تھے، حدیث روایت کرنا سب سے بڑا فرض جانتے تھے، خود فرماتے ہیں: قسم ہے اُس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے؛ اگرتم تلوار میری گردن پر رکھ دو اور مجھے گمان ہوکہ پیشتر اس کے کہ تم اس تلوار کوچلادو میں حضورﷺ کی ایک بات جومیں نے آپﷺ سے سنی روایت کرسکتا ہوں تومیں ضرور اُسے روایت کرگزرونگا۔ (تذکرۃ الحفاظ:۱/۱۸) اس سے پتہ چلتا ہے کہ صحابہؓ کس طرح حضورﷺ کی احادیث کوایک علمی امانت سمجھتے تھے اور انہیں آگے پہنچانے کی ان حضراتؓ کوکتنی فکر تھی، اتفاق دیکھئے کہ آپؓ اور حضرت عبداللہ بن مسعودؓ ایک ہی سال فوت ہوئے۔