انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اگر قعدۂ اولیٰ میں درود پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟ اگر کوئی شخص دوسری رکع تمیں التحیات پڑھ کر کھڑا ہونے کے بجائے درود شریف بھی پڑھنا شروع کرے ، پھر بعد میں یاد آیا کھڑا ہوگیا، تو ایسی صورت میں اگر درود اللھم صل علی محمد تک پڑھ چکا تھا تو قیام جو رکنِ نماز ہے اس میں تاخیر کی وجہ سے اس پر سجدۂ سہو واجب ہوگا، سجدۂ سہو کرنے سے نماز ہوجائے گی، اگر سجدۂ سہو نہ کیا تو نماز لوٹانا واجب ہوگا، اگر اس سے کم پڑھا تھا کہ اٹھ کر کھڑا ہوگیا تو سجدۂ سہو واجب نہ ہوگا، ویسے ہی نماز مکمل کرلے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۳۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۶۹، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)