انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سریہ حضرت ابو قتادہ بن ربعی الانصاری بجانب خضرہ(شعبان۸ہجری) حضرت ابو قتادہؓ انصاری پندرہ آدمی لے کر خضرہ کی جانب نجدمیں بنو محارب کے علاقہ کی طرف گئے ،مقصد غطفان کی ایک جماعت کو تتر بتر کرنا تھا ، وہ رات کو چلتے اور دن کو چھپے رہتے ، انھوں نے بنو غطفان پر حملہ کرکے ان کو گھیر لیا ، جو مد مقابل آیا وہ قتل ہوگیا، مسلمان مویشی ہنکا لائے جن میں دو سو اونٹ، دو ہزار بکریاں اور بہت سارے قیدی ان کے ہاتھ آئے، مال غنیمت کو جمع کیا اور خُمس نکال کر باقی جو بچا مجاہدین میں تقسیم کردیا،ہر شخص کے حصہ میں بارہ اونٹ آئے، اونٹ کو دس بکریوں کے برابر شمار کیا، اس سریہ میں یہ لوگ پندرہ روز باہر رہے (ابن سعد)۔