انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سورۂ فاتحہ سے پہلے سورۃ پڑھنا شروع کردے تو کیا حکم ہے؟ سورۂ فاتحہ سے پہلے دوسری سورۃ شروع کردی، پھر یاد آیا کہ سورۂ فاتحہ پہلے پڑھنا ہے تو اب چاہئے کہ سورۃ چھوڑ کر سورۂ فاتحہ پہلے پڑھے پھر سورۃ، اگر فاتحہ سے پہلے سورۃ کی ایک آیت بھی پڑھ لی تھی تو سجدۂ سہو واجب ہو گا، کیونکہ قراءت میں رکن کی مقدار ایک آیت پڑھنا ہے اور یہ تاخیر کا سبب ہے اور اگر ایک آیت سے کم پڑھا ہے تو سجدۂ سہو واجب نہ ہوگا کہ سورۂ فاتحہ میں اتنی تاخیر معاف ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۸۸، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)