انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ظہر اور عصر میں قراءت بلند آواز کی تو کیا سجدۂ سہو واجب ہوگا؟ ظہر اور عصر میں امام بھولے سے فاتحہ بلند آواز سے شروع کردے اور فوراً یاد آتے ہی چپ ہوجائے تو اس صورت اگر تین آیتوں سے کم پڑھا تھا تو سجدۂ سہو واجب نہ ہوگا اور اگر تین آیات سے زیادہ یا پوری رکعت میں قراءت بلند آواز کی تو سجدۂ سہو واجب ہوگا۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۶۷، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۴۳۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)