انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حلیہ اوراولاد عبدالرحمن نہایت خوبصورت کشیدہ قامت اور چھریرے بدن کا آدمی تھا ،رنف بہت صاف اور بالبھورے رنگ کے تھے ،بعض مورخوں نے لکھا ہے کہ اس کی قوت شامہ کمزور تھی ،مرتے وقت اس نے نوبیٹیاں اور گیارہ بیٹے چھوڑے ،جن میں سلیمان سب سے بڑا تھا مگر اس نے ولی عہد اپنے دوسرے بیٹے ہشام کو بنایاتھا سلیمان وہی بیٹا تھا جس کو فرات کے کنارے سے بغل میں لےکر بھاگا تھا مگر بعض مورخی نے لکھا ہے کہ وہ اندلس میں آنے سے پہلے ہی فوت ہوچکا تھا،بہر حال مرتے وقت جو بیٹے موجود تھے اس میں سلیمان سب سے بڑا تھا ،ہشام اپنے بھائی سلیمان سے زیادہ لائق اور تاج وتخت سلطنت سنبھالنے کی زیادہ قابلیت رکھتا تھا اسی لیے عبدالرحمن نے اس کو اپنا ولی عہد بنایاتھا۔