انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** باد شمال چلے حضرت عثمان بن ابی العاص سے مروی ہے کہ جب باد شمالی چلتی تو آپ ﷺ یہ دعا فرماتے ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا اُرْسِلَ فِیْھَا ترجمہ:اے اللہ جو اس میں شربھیجا گیا ہے اس سے پناہ مانگتا ہوں۔ (مجمع الزوائد:۱۰/۱۳۵،ابن سنی:۲۵۹،بسند ضعیف) فائدہ:جب آندھی آئے یا ہوا تیزچلنے لگے،توخوف زدہ ہوجائے اوراس کی برائی سے پناہ مانگے، حضرت عمر بن خطاب ؓ فرماتے ہیں کہ ہوا خدا کی جانب سے رحمت بھی لاتی ہے اور عذاب بھی،جب اسے دیکھو تو برامت کہو اللہ سے خیر کا سوال اوراس کی برائی سے پناہ مانگو۔ آج امت سے ایسے موقعہ پر دعاؤں کا اہتمام ختم ہوگیا، اسے زندہ اور رائج کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلامی معاشرہ زند ہ ہو۔