انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سلطنت جلائرہ (عراق) مغلوں یعنی تاتاریوں کی حکومت کوزوال آیا تومغلوں کے فوجی سرداروں نے جابہ جا اپنی حکومتیں قائم کرلیں، من جملہ ان کے خاندان جلائر نے سنہ۷۳۶ھ سے سنہ۸۱۴ھ تک عراق میں حکومت کی، ان کا دارالسلطنت بغداد تھا، اس خاندان کی حکومت کا بانی شیخ حسن بزرگ جلائر تھا اس کا بیٹا ادریس خان سنہ۷۵۷ھ میں اپنے باپ کی وفات پرتخت نشین ہوا، اس نے آذربائیجان اور تبریز کوترکمانوں سے سنہ۷۵۹ھ میں چھین لیا اور سنہ۷۶۶ھ میں موصل اور دیاربکر کوبھی اپنی حکومت میں شامل کیا، سنہ۷۸۴ھ میں اس کا انتقال ہوا توکردستان اس کے بیٹے بایزید کوملا اور عراق وآذربائیجان وغیرہ پراس کے دوسرے بیٹے سلطان احمد جلائر کی حکومت قائم ہوئی۔ سنہ۷۹۶ھ میں تیمور نے سلطان احمد جلائر کا تمام ملک فتح کرلیا اور احمد جلائر بھاگ کرمصر چلاگیا، وہاں مملوک سلطنت میں کئی سال پناہ گزیں رہنے کے بعد جب کہ تیمور سمرقند کی طرف واپس گیا، احمد جلائر پھرآکر اپنی مملکتِ قدیمہ پرقابض ہوگیا، سنہ۸۱۳ھ میں احمد جلائر قرایوسف ترکمان کی لڑائی میں مارا گیا اور اس کا بھتیجا شاہ ولد بغداد میں تخت نشین ہوا، آخرسنہ۸۱۴ھ میں اس خاندان کا قراقونلی ترکمانوں نے خاتمہ کردیا۔