انوار اسلام |
س کتاب ک |
امامِ تراویح سے متعلق مسائل اور احکام تراویح کی امامت کے شرائط کیا ہیں؟ تراویح کی امامت کے لئے وہی شرائط ہیں جو عام نمازوں کی امامت کے لئے ہیں، اس لئےحافظ کا متبعِ سنت ہونا ضروری ہے، داڑھی منڈانے یا کترنے والے کو تراویح میں امام نہ بنایا جائے، اسی طرح معاوضہ لے کر تراویح پڑھانے والے کے پیچھےتراویح جائز نہیں، اس کے بجائے الم تر کیف کے ساتھ تراویح پڑھ لینا بہتر ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۶۰، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)