انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سلیمان بن عبدالملک سلیمان اپنے بھائی ولید سے چار سال عمر میں چھوٹا تھا، ولید کی وفات کے بعد اس کے ہاتھ پرجمادی الثانی سنہ۹۶ھ میں بیعتِ خلافت ہوئی، حجاج چونکہ سلیمان کوولی عہدی سے معزول کرانے میں ولید کا ہم خیال تھااور قتیبہ بن مسلم بھی اس معاملہ میں حجاج وولید کا ہم نوا تھا؛ لہٰذا سلیمان کوحجاج وقتیبہ دونوں سے سخت عداوت تھی، حجاج سلیمان کے خلیفہ ہونے سے پہلے ہی فوت ہوچکا تھا، قتیبہ البتہ خراسان کی گورنری پرمامور اور زندہ موجود تھا، قتیبہ کواس بات کا احساس تھا کہ سلیمان کی خلافت میں میرے ساتھ کس قسم کا سلوک روا رکھا جائے گا۔