انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دعاء میں مسکنت وزاری پسند ہے حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا اللہ پاک الحاح وزاری کو دعاء میں پسند کرتے ہیں۔ (الدعاء:۲۰) فائدہ: یعنی دعاء میں خوب تضرع مسکنت اوراصرار کرے،اپنی شدت احتیاج پیش کرے،محتاجگی کو مبالغہ کے ساتھ ظاہر کرے،جس طرح بچہ کسی چیز کو رو کر والدین سے منوالیتا ہے،اللہ پاک کے یہاں تضرع وزاری ومسکنت بہت پسند ہے؛چنانچہ ماں بھی اس وقت تک دودھ نہیں پلاتی جب تک بچہ روتا نہیں،کسی شاعر نے اس کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا: تانہ گریدابر کے خندوچمن تانہ گرید طفل کے جوشد لین حضرت عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نہ سنانے والے کی ،نہ دکھانے والے کی،نہ کھیل بنانے والے کی سنتا ہے ؛بلکہ اس کی سنتا ہے جو دل کی گہرائیوں سے دعاء کرتا ہے۔ (الادب المفرد:۲۹۱)