انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب پیٹ بھر جائے عبداللہ بن قیس ؓ سے مروی ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا جو کھائے اورپیٹ بھرجائے اورپئے اور سیراب ہوجائے اوریہ دعاء پڑھے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِیْ فَاَشْبَعَنِیْ وَسَقَانِی فَأرْوَانِیْ ترجمہ: تعریف اس کی جس نے مجھے کھلایا پس پیٹ بھر گیا،پلایا پس سیراب ہوگئے۔ (ابن سنی:۴۷۳،مجمع الزوائد:۵/۳۲) تو وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوگا جیسا کہ اس کی ماں نے اسے آج جنا ہو۔ حضرت ابو امامہ ؓ سے منقول ہے کہ نبی پاک ﷺ کا جب پیٹ بھرجاتا تویہ دعاء پڑھتے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْداً کَثِیْراً طَیِّباً مُبَارَکاً فِیہْ غَیْرَ مَکْفُوْرٍوَلَا مُوَدَّعٍ ترجمہ: تمام تعریف اللہ کے لئے،ایسی تعریف جو بہت ہو،پاکیزہ ہو،بابرکت ونہ ناشکری کی گئی،نہ چھوڑی گئی۔ (عمل الیوم للنسائی:۲۸۳)