انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شیخ ابو الفضل الاحمدیؒ (۱)امورِ مسلمین کے والیوں کے ساتھ حسنِ ظن رکھواگرچہ وہ ظالم ہوں اس لئے کہ اللہ تعالیٰ آخرت میں کسی سے یہ نہ پوچھیں گے کہ بندوں کے ساتھ حسنِ ظن کیوں رکھا ؟۔ (۲)جو شخص تمہارے ساتھ برائی کرے تو اس سے اپنے غصہ کو روکو اس لئے کہ وہ تمہارے رب کے ارادہ سے تم پر مسلط ہوا ہے ۔ (۳)اللہ تعالیٰ سے عفو عافیت ہی کا سوال کیا کرو اگرچہ بلاؤں پر صبر کی طاقت رکھتے ہو ۔ (۴)اپنے باطن کو حرص و حقد اور غل سے پاک رکھا کرو ، اس لئے کہ ان رذائل کے ہوتے ہوئے فرشتہ بھی تمہارے پاس آنا گوارا نہ کرےگا ، چہ جائے کہ اللہ رب العزت ۔