انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
گاہنے میں جانور پیشاب کردے تو كيا حكم ہے؟ ہندو پاک میں دیہات اور قریہ جات کے علاقہ میں دانہ کوپودے سے الگ کرنے کے لیے اب بھی جانوروں کے ذریعہ روندنے کا قدیم طریقہ رائج ہے، جس کو دونی اور بعض علاقوں میں کچھ اور نام دیا جاتا ہے، دونی کے درمیان بعض اوقات جانور پیشاب کردیتے ہیں؛ اگرپیشاب دھان پرکیا گیا ہو اور معمولی مقدار میں ہو تب توچاول تک اس کا اثر نہیں پہنچتا اس لیے اس کے پاک ہونے میں کوئی کلام نہیں؛ لیکن اگرمعاملہ گیہوں کا ہو تو ایسی صورت میں نجاست کا اثر فوراً دانے میں پہنچتا ہے اور یہ ایسی دشواری ہے جس سے بچنا نہایت مشکل ہے؛ اس لیے فقہاء نے اس کے لئے ازراہِ ضرورت ایک تدبیر بتائی ہے چوں کہ پیشاب زدہ حصہ معلوم نہیں اس لیے تھوڑا سا گیہوں نکلال کردھولیا جائے اور پھراسے پورے غلہ کے ساتھ ملادیا جائے تویہ پورا غلہ پاک متصور ہوگا (جدید فقہی مسائل:۱/۱۱۷، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)