انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صحابہ سیرالصحابہؓ ہم اِس عنوان﴾ صحابہ ﴿ کے تحت تمام حضراتِ صحابہ کرامؓ کی قدرِ مشترک صفات وخصوصیات کو پیش کررہے ہیں اورجن حضراتِ صحابہ عظامؓ کی تاریخ، مستند حوالوں کے ذریعہ محفوظ و موجود ہے ﴾ خواہ وہ مہاجر ہوں یا انصار﴿ اُس ذخیرہ علم کومدلل پیش کرنے کی کوشش کریں گے اوراِنہی کےضمن میں حضراتِ تابعینؒ وتبع ِتابعینؒ کو بھی شامل کیاگیا ہے، نیز اِسی طرح حضراتِ صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب، عظمت ورفعت اور معیارِ حق ہونے کو مدلل انداز میں مختلف عناوین کے تحت پیش کیا جا تا رہےگا، اور اِس سلسلہ کے اہم مضامین وکتابیں بھی پیش کی جاتی رہیں گی۔ نوٹ:اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن کریم کی آیت ﴾ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى)﴿ مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ( بھلائی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ،کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔