انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسبوق نے دونوں طرف سلام پھیردیا،پھر یاد لانے پر کھڑا ہوگیا تو کیا حکم ہے؟ ایک شخص دوسری رکعت میں شامل ہوا اور امام کے ساتھ تینوں رکعت پڑھ کر دونوں طرف سلام پھیردیا،مقتدیوں میں سے کسی نے کہ ایک رکعت باقی ہے، یہ کہنے پر اُسے یاد آگیا اور اس نے کھڑے ہوکر باقی رکعت پڑلی تو اس صورت میں اس کے کہنے سے فوراً اٹھ کھڑا ہوا تو نماز فاسد ہوگئی اور کچھ توقف کرکے خود یاد کرکے اٹھا تو نماز صحیح ہوگئی، اگر سجدۂ سہو کرلے گا تو نماز بلا کراہت ہوجائے گی۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۸۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)