انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت محمد ابو المواہب شاذلیؒ (۱)مخلوقات کے طالب نہ بنو اس لئے کہ یہ سب در اصل تمہارے لئے ہی پیدا کی گئی ہیں اور تم اپنے رب کے لئے پیدا کئے گئے ہو ، پس اگر تم نے ایسی چیزیں طلب کیں جو تمہارے ہی لئے پیدا کی گئی ہیں اور اپنے مطلوب کو تم نے چھوڑ دیا تو تمہارا سلوک الٹا ہوگیا ، اور اگر تم نے اپنے مطلوب کو یعنی رب تعالیٰ کو طلب کیا تو تم جملہ موجودات کے مطلوب بن جاؤگے ۔ (۲)بعض دوستوں کے پاس بہت سی باتوں کے کہنےسے احتراز کرنا چاہئے کیونکہ بہت سے لوگوں کو اس سے ضرر پہونچا ہے ، انہوں نے اپنے دوستوں پر اعتماد کرلیا اور یہ نہیں خیال کیا کہ اس کو وہ عداوت اور مخالفت کے وقت اپنا ہتھیار بنائیں گے ، پس ایسے لوگوں سے خوب بچتے رہو ۔ (۳)جو ظالم کی صحبت میں بیٹھا وہ بھی ظالم ہے اس لئے کہ ظالم کا مشاہدہ اللہ تعالیٰ سے غفلت اور نفس سے رضا کا سبب ہے اور اس کا نتیجہ شیطان کی ہمنشینی ہوتا ہے ۔ (۴)دیکھو کم عمر لڑکوں ، عورتوں ، امیروں ، بادشاہوں ، اور دنیا داروں کی صحبت سے بچتے رہو ، جن میں کوئی بھلا نہیں ہے۔ (۵)فقیر کو زیبا نہیں ہے کہ باقی و اخروی عمل کے مقابلہ میں دنیا کی بڑی سے بڑی متاع کو عظیم سمجھے ۔ (۶)جب تم اپنے نفس کو اہل اللہ کی محبت کے بجائے اعراض کرنے والا پاؤ تو سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ کے باب سے تم مردود ہوچکے ہو۔ (۷)جو اپنے نیک ہونے کا دعویٰ کرے تو کے لئے ضروری ہے کہ وہ چیونٹی کو بھی نہ ستائے ۔