انوار اسلام |
س کتاب ک |
استنجاء کن چیزوں سے کیا جا سکتا ہے اور کن سے نہیں اِس سلسلہ کے مسائل واحکام استنجاء کن چیزوں سے کیا جائے؟ استنجاء ہرایسی چیز سے درست ہے جونجاست کو دور کرنے یا جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو، بہتر ہے کہ پتھر، مٹی کے ڈھیلے، اینٹ کے ٹکڑے، ریت، لکڑی کے ایسے ٹکڑے جن سے مضرت کا اندیشہ نہ ہواس سے استنجاء کیا جائے، حسبِ موقع وضرورت کپڑا اور روئی سے بھی استنجاء کرنے میں مضائقہ نہیں، کھانے کی چیز، لید، ہڈی، جانوروں کے چارے، کوئلہ، چونا، شیشہ اور ایسی چیزوں سے استنجاء کرنا مکروہ ہے جس سے زخمی ہونے کا اندیشہ ہو؛ اگرکوئی ایسی چیزوں سے استنجاء کرہی لے تو پاکی حاصل ہوجاتی ہے؛ لیکن یہ فعل مکروہ ہے؛ ایسا کاغذ جو لکھنے میں استعمال ہوتا ہے، چاہے سادہ ہو یالکھا ہوا، اس سے بھی استنجاء کرنا مکروہ ہے؛ لیکن آج کل خاص استنجاء اور صفائی ستھرائی ہی کی غرض سے ٹشو پیپر بنائے جاتے ہیں اُن سے استنجاء کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۷۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)