انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جب پیرسن ہوجائے توکیاپڑھے حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ حضرت ابن عباسؓ تشریف فرما تھے،ایک شخص کاپیرسن ہوگیا،حضرت ابن عباسؓ نے فرمایا،اپنے محبوب ترین شخص کو یاد کرو اس نے کہا محمد ﷺ (اذکار:۳۰۰) چنانچہ پیرکاسن ہونا ختم ہوگیا،اس طرح ہثیم نے بیان کیا کہ میں حضرت ابن عمرؓ کی خدمت میں تھا، ان کا پیرسن ہوگیا، کسی نے کہا،اپنے محبوب ترین شخص کو یاد کرو؛چنانچہ یا محمد ﷺ کہا، ایسا صحیح ہوگیا،جیسے بندھن کے کھلنے سے صحیح ہوجاتا ہے۔ علامہ سخاوی نے القول البدیع میں کان بجنے اورپیر کے سن ہوجانے پر درودپاک کا پڑھنا ذکر کیا ہے۔ (صفحہ:۲۱۵)