انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
معذور تیمم اور اشارہ سے نماز پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ جب خود وضو کی قدرت نہ ہو اور دوسرا آدمی وضو کرانے والا بھی نہ ہو تو مجبوراً درست ہے، جب کھرے ہونے کی قدرت نہ ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھی، بیٹھنے کی قدرت نہ ہو تو لیٹے لیٹے پڑھی جائے، جب قبلہ کی طرف رخ کرنے کی قدرت نہ ہو تو جس طرف ہو اسی طرف رخ کرکے اشارہ سے نماز پڑھ لی جائے ،اگر سجدہ کی قدرت ہو تو اشارہ کافی نہیں سجدہ ضروری ہے، خواہ معمولی سے کوئی چیز تکیہ وغیرہ رکھ کر۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۵۵۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)